کاغذات نامزدگی آ ج شام 4بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے

کاغذات نامزدگی آ ج شام 4بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے19دسمبر کو ہونے والے الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی آج شام 4بجے تک جمع ہوسکیں گے۔ ڈی ایچ اے میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں ،الخدمت گروپ،پروفیشنل گروپ،امن گروپ،فرینڈز گروپ،ایگزیکٹو گروپ،ڈیفنس یونٹی گروپ،انصاف گروپ،فےئر اینڈ لائل گروپ آج اپنے اپنے امیدواروں کے لیے کاغذات جمع کرائیں گے گزشتہ رات اور آج دوپہر تک تمام گروپوں میں جوڑ توڑ اور مشاورت جاری رہی اور ایک ساتھ الیکشن لڑنے کے حوالے سے بھی طویل مذاکرات ہوتے رہے حتمی فیصلہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد کرنے کا کیا گیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1