امیتابھ بچن کا ڈب میش سوشل میڈیا پر مقبول

امیتابھ بچن کا ڈب میش سوشل میڈیا پر مقبول

ممبئی (آن لائن) بالی وڈ کے ستارے آجکل مشہور زمانہ ڈب میش کے سہر میں جکڑے نظر آتے ہیں اور اب بگ بی بھی اس فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے پروگرام میں سنجے لیلا بھنسالی کی نئی آنیوالی فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ کا ایک ڈائیلاگ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں امیتابھ رنویر سنگھ کا ڈائیلاگ‘ باجی راؤ نے مستانی سے محبت کی ہے عیاشی نہیں‘‘ دہراتے نظر آ رہے ہیں‘‘ بگ بی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

مزید : کلچر