دلدار پرویز بھٹی کوخراج تحسین ، تقریب 2دسمبر کو الحمراء میں ہوگی

دلدار پرویز بھٹی کوخراج تحسین ، تقریب 2دسمبر کو الحمراء میں ہوگی

لاہور(فلم رپورٹر)ملک کے مشہورکمپیئر،کالم نویس اوراُستاد پروفیسر دلدار پرویز بھٹی کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے الحمراء ہال نمبر 2میں 2 دسمبرکوایک تقریب کاانعقاد کیاجائے گا جس میں مختلف شُعبہ ہائے زندگی سے تعلّق رکھنے والی شخصیات دلدار پرویز بھٹی کوخراج تحسین پیش کریں گی۔اس موقع محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیاجائے گا جس میں اے نیر،آصف جاوید،نعیم آفریدی اورافشاں فن کا مظاہرہ کریں گی۔اس تقریب کا انعقاد دلدار پرویز بھٹی کے بھانجے محمد فراز اوریاراں دلدار کررہے ہیں۔

مزید : کلچر