مارشل آرٹ کے بے تاج بادشاہ بروس لی کی75 ویں سالگرہ منائی گئی

مارشل آرٹ کے بے تاج بادشاہ بروس لی کی75 ویں سالگرہ منائی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہانگ کانگ (آن لائن)مارشل آرٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بروس لی کے مداحوں نے ان کی 75 ویں سالگرہ منائی ۔27نومبر 1940 کو پیدا ہونے والے بروس لی نے دنیا کو ہانگ کانگ کی مارشل آرٹ فلموں سے متعارف کرایا اور موت کے 41 سال بعد بھی ان کا نام شہرت کی بلندیوں پر ہے۔بروس لی سے پہلے کنگ فو فلمیں صرف مارشل آرٹ کے پرستاروں تک محدود تھیں۔ انٹر دی ڈریگن اورفسٹ آف فیوری جیسی فلمیں دینے والے اداکار بروس لی کا انتقال دماغ کی سوجن کے باعث20 جولائی 1971 کو صرف32 سال کی عمر میں ہو گیا تھا۔

مزید :

کلچر -