انصاف گروپ کی طرف سے میجر(ر) رفیق حسرت کی حمایت
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چےئرمین چوہان اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو محمد یوسف چوہان ایک دفعہ بھر آزمائش میں پڑ گئے ان کے اپنے بنائے ہوئے انصاف گروپ نے میجر رفیق حسرت کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ انصاف گروپ کے چےئرمین یوسف چوہان کے حقیقی بھائی رفیق چوہان ہیں ،یوسف چوہان الخدمت گروپ کی طرف سے بطور چےئرمین ذمہ داریاں ادا کرتے آ رہے تھے پہلی جنرل کونسل بھی انہی کی سرپرستی میں منعقد ہوئی ہے ،یوسف چوہان 28دسمبر 2013ء کو ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی مداخلت پر الیکشن سے چند دن پہلے اچانک منظر سے غائب ہو گئے تھے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ان کے خلاف بہت باتیں ہوئی تھیں کہ اپنے گروپ کو مشکل میں چھوڑ کر چلے گئے ہیں،اب 19دسمبرکے الیکشن میں الخدمت گروپ کو یوسف چوہان کیپہلے سے زیادہ ضرورت ہے ان کے انکار کے بعد ہی الخدمت گروپ نے ان کی خواہش پر میجر وسیم انور چودھری کو صدر کے لیے نامزد کیا ہے۔ رفیق چوہان کے حوالے سے مشہور ہے کہ وہ یوسف چوہان کے بغیر قدم نہیں اٹھاتے ،انصاف گروپ کی طرف سے نامزد کیے گئے چےئرمین کے امیدوار آصف جہانگیر پی ٹی آئی کے سرگرم رکن ہیں 19دسمبر 2015کا الیکشن یوسف چوہان کے لیے ایک دفعہ پھر 28دسمبر2013ء کی طرح آزمائش بنتا نظر آ رہا ہے اپنی ساکھ بحال کرتے ہیں یا پھر متنازعہ ہو جاتے ہیں اس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔