داعش اور القاعدہ اسلام دشمنوں کے لگائے پودے ہیں،صاحبزادہ حامد رضا

داعش اور القاعدہ اسلام دشمنوں کے لگائے پودے ہیں،صاحبزادہ حامد رضا

لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ داعش اور القاعدہ دشمنان اسلام کے لگائے ہوئے پودے ہیں،حکومت قومی اداروں پر برائے فروخت کے اشتہار نہ لگائے، انتخابی دھاندلی جمہوری نظام کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے،غیر ملکی قرضوں کے ریکارڈ توڑنے والے حکمرانوں نے آئندہ نسلوں کو غلام بنادیا ہے، تکفیری سوچ دہشتگردی کا سب سے بڑا سبب ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنّت اور انجمن طلباء اسلام کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ گورننس بہتر بنانا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ حکمران اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں، قوم کو آئی ایم ایف کی غلامی کی ہتھکڑیاں پہنانے والے حکمران ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے، افغان حکومت خطے میں امن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کا ساتھ دے، امریکہ و یورپ کی پیدا کردہ داعش سے مسلمانوں کو زیادہ خطرہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1