لاہورجنرل ہسپتال تجربات کامتحمل نہیں ہو سکتا ،ہیومن رائٹس موومنٹ

لاہورجنرل ہسپتال تجربات کامتحمل نہیں ہو سکتا ،ہیومن رائٹس موومنٹ

لاہور(جنرل رپورٹر ) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور فاروق چوہان ، تنویرخان ،میاں زاہدلطیف اورنائب صدرپنجاب حاجی شیخ آصف نے کہا ہے کہ لاہورجنرل ہسپتال تجربات کامتحمل نہیں ہو سکتا ۔ اس کے مختلف شعبوں کی باگ ڈورپرائیویٹ مافیا کے ہاتھوں میں دینادرحقیقت نادارمریض کااستحصال کرنے والی بات ہے۔

،پارکنگ مافیا نے پورے ہسپتال کوسٹینڈ بنادیا ،ڈاکٹرزکی گاڑیاں بھی مستثنیٰ نہیں۔لاہورجنرل ہسپتال میں پنجاب بھر سے بیمار اورنادارلوگ آتے ہیں لہٰذاء اسے پرائیویٹ مافیا کے سپرد نہ کیا جائے۔ حکومت اس متنازعہ اقدام کی وضاحت کر ے اور اپنا عاقبت نااندیشانہ فیصلہ واپس لے۔امید ہے عدالت عظمیٰ یاعدالت عالیہ لاہور اس پرسوموٹوایکشن ضرور لے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1