ترقی کے لئے تعلیم کا فروغ انتہائی ضروری ہے،ثمینہ گھرکی

ترقی کے لئے تعلیم کا فروغ انتہائی ضروری ہے،ثمینہ گھرکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہاہے کہ کوئی بھی ملک اورقوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس ملک میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں ہنگامی اقدامات نہ کئے جائیں ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے تعلیم کا فروغ انتہائی ضروری ہے اور صحت کے میدان میں ترقی کرنے کے لئے پولیو جیسے مرض کا خاتمہ بھی ضروری ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ خزانے کا رخ عوامی فلاح کی طرف موڑ دا جائے-
لیکن ہمارے ہاں تو گنگا الٹی بہہ رہی ہے قوم کا سرمایہ غیر ضروری منصوبوں پر خرچ کیا جارہا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ آئے روز میڈیا پر اس بات کی نشاندہی کی جاتی ہے کہ لاہور جیسے بڑے شہر میں بھی سکولوں کی چھتیں نہیں ہے فرنیچرز نہیں ہے اور سردیوں میں بھی بچے زمین پر علم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔