پیپلز پارٹی سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتی ہے،میاں ایوب

پیپلز پارٹی سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتی ہے،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سیاست کو عبادت سمجھ کرکرتی ہے عوام کی ترقی و خوشحالی پیپلز پارٹی کا منشور ہے عوام کی بے لوث خدمت اور فلاح و بہبود کی تکمیل کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے عوام اپنا قیمتی ووٹ بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے میں پیپلز پارٹی کو دیں تو پیپلز پارٹی کے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے منتخب ہو کر عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے اور ترقیاتی کاموں کا ایک جال بچھا دیں گے اور بے روز گار افراد کو روز گار فراہم کرنے کے جامع منصوبوں پر بھی عمل کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ عوام کرپشن سے پاک اور انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے لئے بلدیاتی انتخابات میں منافقت اور مفاد پرستی کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کرکے پیپلز پارٹی کے با کردار لوگوں کو ووٹ دیکر منتخب کریں پیپلز پارٹی کا (تیر) کا نشان ہی تعمیروترقی کا ضامن ہے ۔