سرجیکل ٹاور جلد مکمل کرنے کیلئے سول ورکس کی رفتار تیز کی جائے،سلمان رفیق

سرجیکل ٹاور جلد مکمل کرنے کیلئے سول ورکس کی رفتار تیز کی جائے،سلمان رفیق

لاہور(نمائندہ خصوصی)مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی ہے کہ سرجیکل ٹاور میو ہسپتال کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے سول ورکس کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ دستیاب فنڈز خرچ ہونے پر مزید فنڈز بھی حکومت فوری طور پر فراہم کرے گی اور سرجیکل ٹاور کو آئندہ سال میں یقینی طور پر فنگشنل کر دیا جائے گا ۔انہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ میں سرجیکل ٹاور میو ہسپتال کی تعمیر کا تفصیلی اور تنقیدی جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر امجد شہزاد،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ محمود حسن ،چیف پلاننگ آفیسر ہیلتھ عبدالحق بھٹی ،پروفیسر ابرار اشرف،محکمہ مواصلات و تعمیرات کے افسران اور متعلقہ کنٹریکٹر نے بھی شرکت کی۔خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ سرجیکل ٹاور کو ورک شیڈول کے تحت ڈبل شفٹ میں کام کر کے جلد مکمل کیا جائے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پراجیکٹ کے لئے بیس کروڑ روپے فنڈز موجود ہیں ۔مشیر صحت نے ہدایت کی کہ مذکورہ فنڈز کو جلد استعمال میں لایا جائے۔انہو ں نے یقین دلایا کہ حکومت مزید فنڈز بھی فوری فراہم کر دے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1