عمرا ن خان کا راستہ روکنے والے ناکام ہو چکے ہیں،عبدالعلیم خان

عمرا ن خان کا راستہ روکنے والے ناکام ہو چکے ہیں،عبدالعلیم خان

لاہور (نمائندہ خصوصی )چیئرمین تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا راستہ روکنے والے ناکام ہو چکے ہیں ،حالات کو جوں کا توں رکھنے کی حامی قوتوں نے تحریک انصاف کے خلاف ایکا کر رکھا ہے لیکن ملک گیر تبدیلی ناگزیر ہے ،پی ٹی آئی کارکنوں سے گلبرگ آفس میں خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ حقیقت ہے گذشتہ اڑھائی برسوں میں حالات خراب سے خراب تر ہوئے ہیں آڈیٹر جنرل سمیت حکوتی اداروں کی اپنی رپورٹیں حکومتی کارکردگی کا پول کھولنے کیلئے کافی ہیں۔عبدالعلیم خان نے یکم دسمبرسے نئے منی بجٹ کو لاگو کرنے کے فیصلے کو ظالمانہ اور غریب کُش اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ میاں برادران کے عوام دوستی کے کھوکھلے دعوے کھل کر سامنے آ گئے ہیں انہوں نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ نئے عزم اور حوصلے کا ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھیں اور عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے میدان عمل میں رہیں ۔ اس موقع پر پی پی147سے ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کے عوام کے مسائل کو پنجاب اسمبلی میں ترجیحی بنیادوں پر اجاگر کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1