تربیتی ورکشاپ
لاہور(خبر نگار خصوصی) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام "Qualitative Research"کے موضو ع پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر نفسیات چیف ایگزیکٹو آفیسر ایم بی آرمس صائمہ قمر نے پی ایچ ڈی اور ایم ایس کے طلباء طالبات کو اپنے علم سے مستفید کیا۔ بعد ازاں ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر نے مس قمر کی مہارتوں کو سراہتے ہوئے طلبہ کو اس مہارت کے حصول کیلئے مبارکباد پیش کی۔