حکومت پی یو میں سکیورٹی کی بہتر صورتحال کیلئے اقدامات کر رہی ہے،مجاہد کامران

حکومت پی یو میں سکیورٹی کی بہتر صورتحال کیلئے اقدامات کر رہی ہے،مجاہد کامران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدارت تمام صدور شعبہ جات کا اجلاس الرازی ہال میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ حکومت پنجاب یونیورسٹی میں سکیورٹی کی بہتر صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدور شعبہ جات اپنے اپنے شعبوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کو چالو حالت میں رکھیں اور کوئی بھی مشکوک سرگرمی دیکھنے کی صورت میں یونیورسٹی انتظامیہ کو مطلع کریں اور طلباء و طالبات میں بھی شعور پیدا کریں۔ تقریب کے اختتام پر شعبہ فرکس کے سابق چیئرمین ڈاکٹر خادم حسین، ڈاکٹر سعید احمد ناگرہ ، زبیدہ جاوید، ڈاکٹر صبیحہ اور میڈم رفعت کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی گئی۔