قومی ٹیم کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست کے بعد ایک اور دھچکا ،ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں دو درجے تنزلی

قومی ٹیم کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست کے بعد ایک اور دھچکا ،ٹی ٹوینٹی رینکنگ ...
قومی ٹیم کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست کے بعد ایک اور دھچکا ،ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں دو درجے تنزلی

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)دوسرے ٹی ٹوینٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر ٹی ٹوینٹی سیریز اپنے نام کر لی ہے جس کے بعد قومی ٹیم ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی ٹیم ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں دوسرے سے چوتھے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ انگلینڈ چھٹے نمبر پر موجود ہے ۔نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ کے مطابق سری لنکا پہلے ،ویسٹ انڈیز دوسرے ،آسٹریلیا تیسرے ،جنوبی افریقہ پانچویں ،انڈیا ساتویں ،نیوزی لینڈ آٹھویں نمبرپرہے ۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹی ٹوینٹی میں انگلینڈ نے مقررہ 20اوورز میں 172رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان 169ہی بنانے میں کامیاب ہو سکا اور انگلینڈ نے پاکستان کو تین رنز سے شکست دیدی ۔

مزید : کھیل