راوی روڈ کے رہائشیوں کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

راوی روڈ کے رہائشیوں کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

لاہور(اپنے خبر نگار سے)راوی روڈ کے رہائشیوں اور جامع مسجد صحابہ کرام راوی روڈ کے مکینوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ان کا کہنا تھا کہ آج سے تقریباًتین سال قبل اگست2012میں بسلسلہ میٹرو بس راوی روڈ کی توسیع کی گئی جس میں جامع مسجد صحابہ کرام راوی روڈ کا فرنٹ والا حصہ 5مرلے کے قریب شہید کر دیا گیا اور کہا گیا کہ ہم جلد مسجد تعمیر کر دیں گے لیکن حاصل کچھ نہ ہوا پھرانتظامیہ نے رمضان المبارک کی آمد کی وجہ سے مسجد کے فنڈ سے مسجد کی تعمیر شروع کرا دی جو کہ ابھی جاری ہے۔بلال یٰسین،پراجیکٹ ڈائریکٹر اسرار سعید مسجد میں تشریف لائے اور مسجد کے ساتھ پہلی زیادتی کی معافی مانگی اور ددبارہ مسجد کو مکمل طور پر شہید کرنے کا کہااور وعدہ کیا کہ 6ماہ کے اندر مسجد بنادیں گے۔خواجہ احمد حسان سے مسجد انتظامیہ کی بات ہوئی لیکن تاحال عمل درآمد نہ ہو سکا۔

متاثرین کے مکانات کی رجسٹریاں اور مسجد انتظامیہ کی طر ف سے ملکیتی کاغذات ایل ڈی اے والوں کو دی گئیں۔تو محکمے کے افسران نے کہا کہ چیک بن چکے ہیں لیکن تاحال ادائیگیاں نہیں کی جا سکیں۔اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں ہمارا حق دیا جائے بصورت دیگر ہم کفن سڑک بلاک کری گے اور کفن پہن کر احتجاج کریں گے۔جس کا ذمہ دار ایل ڈے اے ٹیپا کے افسران ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4