محمد اکرم رضوی کے بھانجے محمد حذیفہ آبائی گاؤں چھانگا مانگا میں سپردخاک

محمد اکرم رضوی کے بھانجے محمد حذیفہ آبائی گاؤں چھانگا مانگا میں سپردخاک

لاہور(خبر نگار خصوصی) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات ارشد مصطفائی ،محمد اسلم بھٹی ،اے ٹی آئی کے چےئر مین میڈیا سیل محمد اکرم رضوی کے جواں سالہ بھانجے محمد حذیفہ سعید بھٹی گذشتہ روز انتقال کر گئے ،انکو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی گاؤں چھانگا مانگا میں سپردخاک کر دیا گیا ۔نماز جناز ہ زیب سجادہ سلطان العاشقین صاحبزادہ پیر محمد اقبال خاں ربانی نے پڑھائی ،نماز جنازہ میں مذہبی سیاسی سماجی شخصیات چےئرمین یونین کونسل 66حاجی رانا مشتاق احمد خاں ،وائس چےئر مین ملک پرویز احمد رضا ،انجمن تاجران ہلدی کے مرکزی صدر حاجی رانا ریاست علی ،رانا صوفی محمد اسلم ،جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر جاوید اعوان ودیگر نے شرکت کی۔

،مرکزی جے ،یو،پی کے ضلعی صدر علامہ علی حسن رضوی ،سنی اتحاد کونسل کے ضلعی رہنما علامہ محمد اسلم عابدی ،اے ٹی آئی کے ضلعی ناظم اشتیاق احمد بھٹی سمیت صحافیوں ،وکلاء ،اساتذہ،تاجروں اور کونسلرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر الحاج محمد حنیف طیب ،مشیر وزیر اعظم و رکن قومی اسمبلی ملک محمد افضل کھوکھر،اے ٹی آئی کے سیکریڑی جنرل ریحان طاہر قادری ،ناظم پنجاب سید بو علی شاہ ،مسلم لیگ ن پی پی 161اور چےئرمین ازمیر ٹاؤن ملک راشد صدیق کھوکھر ،تحریک انصاف کے صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر حاجی طارق رانا ،جماعت اہل سنت کے مرکزی سیکریڑی اطلاعات محمد نواز کھرل ،تنظیم اتحاد امت کے سربراہ محمد ضیاء الحق نقشبندی ،بزم منزل کے صدر محمد سعید سعیدی ،شیران اسلام کے مرکزی سیکریڑی اطلاعات محمد آصف کسانہ ،قومی زبان تحریک کے صدر پروفیسر سلیم ہاشمی ،جماعت رضائے مصطفی کے صدر صاحبزادہ معاذ المصطفی قادری نے بھی ارشد مصطفائی اور اکرم رضوی کے بھانجے کی وفات پر گہرے دکھ اور اظہار تعزیت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4