پاکستان کو اسلامی جمہوری فلاحی ملک بنانے کیلئے ہرفردکردار ادا کرے، ڈاکٹر رفیق احمد

پاکستان کو اسلامی جمہوری فلاحی ملک بنانے کیلئے ہرفردکردار ادا کرے، ڈاکٹر ...

لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک پاکستان ایک عوامی تحریک تھی۔قائداعظمؒ نے ہندوؤں اور انگریزوں کی چالبازیوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔ پاکستان کو ایک اسلامی جمہوری فلاحی ملک بنانے کیلئے ہر ایک اپنا کردار ادا کرے۔پاکستان کی مثبت باتوں کو قوم کے سامنے لایا جائے۔ بھارت میں نریندرمودی کی موجودہ حکومت کے دوران ہندو ذہنیت کی اصلیت کھل کر سامنے آرہی ہے۔ ان خیالات کااظہار نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان ، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں منعقدہ نظریاتی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کے دوران کیا۔اس وکشاپ میں ایگریکلچر انجینئر ایگزیکٹو آفیسرز نے شرکت کی ۔ورکشاپ کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک،نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ سے ہوا۔پروگرام کی نظامت کے فرائض سید عابد حسین شاہ نے انجام دیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4