قتل کیس،مال مقدمہ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او لوہرمال کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری

قتل کیس،مال مقدمہ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او لوہرمال کے بلاضمانت وارنٹ ...

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے قتل کیس میں مال مقدمہ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او لوہرمال کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ڈی ایس پی کو ایس ایچ او کے ساتھ پیش ہونے کا حکم۔ ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید کی عدالت میں لوہرمال پولیس نے قتل کا چالان پیش کررکھا ہے جس میں مقصود عرف مٹھو،محمد بیگ، وقاص اور محمد یوسف پر قتل کا الزام ہے عدالت نے دوران سماعت ایس ایچ او لوہرمال کو حکم دیا کہ کیس کا مال مقدمہ پیش کیا جائے لیکن عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا اس پر عدالت نے ایس ایچ او کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے عدالت نے ڈی ایس پی کو حکم دیا کہ ایس ایچ او کو گرفتاری کرکے 8دسمبر کو عدالت میں پیش کریں عدالت نے کیس کا مال مقدمہ میں ساتھ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4