جے یو آئی کا اکرم خان درانی پر قاتلانہ حملے کے خلاف ملک بھر میں یو م احتجاج

جے یو آئی کا اکرم خان درانی پر قاتلانہ حملے کے خلاف ملک بھر میں یو م احتجاج

لاہور(نمائندہ خصوصی)جے یو آئی نے پارٹی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل اور سابق وزیر اعلی خیبر اکرم خان درانی پر قاتلانہ حملے کے خلاف ملک بھر میں یو م احتجاج منا یا ملک کے مختلف شہرو ں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور جلوس نکالے گئے اور مساجد میں اکرم خان درانی پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمتی قرار دادیں منظور کی گئیں لا ہور میں بڑا مظاہرہ پریس کلب کے باہرہوا جس کی قیا دت جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان اور ضلعی امیر مو لا نا محب النبی ،حا فظ اشرف گجر ،محمد افضل خان ودیگر نے کی ۔

،قاری نذیر احمد ،جمال عبد الناصر ،حا فظ عبد الودود شاہد اور دیگر نے کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ اس واقعہ نے ثابت کر دیا ہے کہ خیبر میں امن نام کی کوئی چیز نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کے لیئے کردار ادا کر نے والوں کو نشانہ بنا یا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی پا کستان کے استحکام اور پار لیمانی جدو جہد کے ذریعے اسلامی نظام کے نفاذ کے لیئے کو شاں ہے اور یہ مشن ہر صورت جاری رکھا جا ئے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں علیحدگی کی تحریکو ں اور خیبر میں امن کے لیئے جے یو آئی کا کردار تاریخ کا لازوال حصہ ہے انہوں نے کہا کہ اکرم خان درانی نے خیبر میں اپنے دور حکومت میں مثالی کر دار ادا کیا ہے حافظ اشرف گجر نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبر میں بر ی طرح نا کام ہو چکی اور اسے فی الفور مستعفی ہو جا نا چاہیے مطاہرے کے احتتام پر مو لا نا محب النبی نے ملک میں امن کے قیام اور بنو ں حملے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4