جنریشن گیپ میرے اور عمران کے درمیان علیحدگی کا باعث بنا،ریحام خان

جنریشن گیپ میرے اور عمران کے درمیان علیحدگی کا باعث بنا،ریحام خان

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ جنریشن گیپ بھی دونوں کے درمیان علیحدگی کا باعث بنا،ہمارے گھر میں میاں بیوی کے کتوں کی بھی آپس میں نہیں بنی ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں ریحام خان نے بتایاکہ عمران خان کو پرانے ماڈل کا بلیک بیری جبکہ انہیں آئی فون 6پسند ہے ، ایک کتاوہ اپنے ساتھ لائی تھیں جبکہ ایک خان صاحب کے گھر میں پہلے ہی موجود تھا، وہ دونوں بھی آپس میں لڑتے رہتے تھے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کا کافی آنا جانا بھی تھا جس پر انہوں نے سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور بالآخرعلیحدگی کا سبب بن گیا۔

مزید : صفحہ اول