عمر ان کھیتوں اور کچے راستوں سے جلسہ گاہ پہنچے

عمر ان کھیتوں اور کچے راستوں سے جلسہ گاہ پہنچے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی دار الحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان ضلعی انتظامیہ سے بچتے ہوئے کھیتوں اور کچے راستوں سے جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے ۔اسلام آباد کے علاقے ترا مڑی میں تحریک انصاف کے جلسے کا آغاز ہو گیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹر کٹ ریٹرننگ آفیسر علیم شہاب نے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کو اسلام آباد میں جلسے سے روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو خط تحریر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق رکن قومی اسمبلی الیکشن شیڈول کے بعد جلسہ نہیں کر سکتے۔ایکسپر یس نیوز کے مطابق عمران خان کے بنی گالا سے جلسہ گاہ جانے کے حوالے سے انتظامیہ لاعلم ہے۔عمران خان کھیتوں اور کچے راستے سے جلسہ گاہ پہنچے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ نے کارکنوں کو جلسہ گاہ جانے روکا لیکن اس کے باوجود جلسہ گاہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے ۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے تین کارکنوں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاوڈ سپیکر تحویل میں لے لیا ہے ۔

مزید : صفحہ اول