سندھ کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ،نثار کھوڑو سے وزارتِ اطلاعات واپس

سندھ کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ،نثار کھوڑو سے وزارتِ اطلاعات واپس

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ ہو گئی،نثار کھوڑو سے وزارتِ اطلاعات واپس لے لی گئی،دبئی سے موصول ہونے والے احکامات کی روشنی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلیوں کی آندھی چلا دی ہے۔ناصر شاہ کو محکمہ خوراک کا قلم دان دے دیا گیا ہے جبکہ جام خان شورو کو وزیر بلدیات بنا دیا گیا۔ فیاض بھْٹ کو وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء مولا بخش چانڈیو کو مشیر اطلاعات مقرر کر دیا گیا ہے اور پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو سے وزارتِ اطلاعات واپس لے لی گئی ۔

مزید : صفحہ اول