حساس اداروں کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کے کارکن گرفتار ،نقشے ،ممنوعہ لٹریچر برآمد

حساس اداروں کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کے کارکن گرفتار ،نقشے ،ممنوعہ لٹریچر ...

لا ہور (خبر نگا ر )لاہور میں حساس اداروں اور انسداد دہشت گردی فورس نے کالعدم تنظیموں کے سات کارکن گرفتار کر کے نقشے، ممنوعہ لٹریچر، لیپ ٹاپس اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ذرا ئع کے مطا بق گلبرگ کے علاقہ میں میں انسداد دہشت گردی فورس نے چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم حزب التحریر کے 6 کارکن گرفتار کر لئے۔ گرفتار ہونے والے ملزموں میں سعد الرحمان جگرانوی اور اسکے پانچ ساتھی شامل ہیں۔ ملزموں سے ممنوعہ لٹریچر، لیپ ٹاپس، سی ڈیز اور دیگر سامان برامد ہوا۔ سعد الرحمان جگرانوی کے 2 رشتہ دار پہلے سے گرفتار ہیں۔ حساس اداروں نے جوہر ٹاؤن سے بھی کالعدم تنظیم کا ایک کارندہ گرفتار کر لیا۔ یہاں سے گرفتار ہونے والے ملزم ندیم نے افغانستان سے جنگی تربیت لے رکھی ہے۔ اس کے قبضے سے اہم نقشے اور دستاویزات بھی برامد ہوئی ہیں۔

مزید : صفحہ اول