پاکستان کو عالمی امن کیلئے اپنے تاریخی کردار پر فخر ہے ،آرمی چیف

پاکستان کو عالمی امن کیلئے اپنے تاریخی کردار پر فخر ہے ،آرمی چیف

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان کو عالمی امن کیلئے اپنے تاریخی کردار پر فخر ہے کیونکہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں سب سے زیادہ فوجی بھیجنے والا ملک ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف آئیوری کوسٹ پہنچ گئے ہیں جہاں پاک فوج کا دستہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں تعینات ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ چھ ممالک میں پاکستان کی مسلح افواج امن کے لیے کام کر رہی ہیں۔ آرمی چیف دن بھر پاکستانی فوجیوں کے ساتھ رہے اور وہاں انہوں نے افسروں اور جوانوں کو ان کی خدمات کے حوالے سے خراج تحسین پیش کیا۔

مزید : صفحہ اول