جنوبی ایشیاء میں پاکستان اقلیتوں کی جنت ہے،عطا مانیکا

جنوبی ایشیاء میں پاکستان اقلیتوں کی جنت ہے،عطا مانیکا

لاہو ر(خبر نگار خصوصی) پنجاب کے وزیر اوقاف و مذہبی امور عطا مانیکا نے کہا ہے کہ کہ پاکستان مذہبی اقلیتوں کی جنت ہے۔ جنوبی ایشیا میں پاکستان کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ یہاں بسنے والے اقلیتوں کے افراد مکمل آزادی ،سکون ، احساس تحفظ کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق بھی موجود تھے ۔وفد کے ارکان میں سردار سنگاڑا سنگھ،سردار اوتار سنگھ ، سردار بلدار سنگھ ، سردار جوگا سنگھ ، سردار بوندر سنگھ شامل تھے،برطانیہ سے آئے ہوئے سکھ برادری کے 5 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ یہاں پر مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندو ،سکھ،عیسائی اور دیگر مذاہب کے ماننے والے افراد قومی ترقی کے دھارے میں برابر کے شریک ہیں ۔اس موقع پرچیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے اس موقع پر سکھ زائرین کی خدمت کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا۔وفد نے صوبائی وزیر سے کہا کہ امریکہ ، برطانیہ اور کینیڈا کی سکھ برادری پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہے ہم حکومت پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے باقاعدہ اجازت نامہ دے۔

مزید : صفحہ آخر