مغوی لڑکیوں کو سندھ میں فروخت کرنے والے گروہ کی رکن کی درخواست ضمانت مسترد
لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے پنجاب سے لڑکیوں کو اغواء کر کے سندھ میں فحاشی کے اڈوں پر فروخت کرنے والے گروہ کی رکن ہاجرہ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔مسٹر جسٹس اعجاز احمد چودھری کی سربراہی میں د ورکنی بنچ نے ہاجرہ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل مظہر شیر اعوان نے بنچ کو بتایا کہ ملزمہ نے انور بی بی کی دوبیٹیوں کو اغواء کیا جن میں سے ایک لڑکی ممتاز سندھ میں فحاشی کے اڈے سے فرار ہو کر اپنے گھر پہنچی اور اس سے مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ اسے ہاجرہ بی بی سندھ میں اڑھائی لاکھ روپے کے عوض فروخت کیا جہاں وہ کئی عرصہ تک عصمت دری کا نشانہ بنتی رہی ، فاضل بنچ نے مقدمے کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔