اضافی فیسوں کی وصولی کے خلاف دائردرخواستیں مزیدسماعت کے لئے فل بنچ کے روبرو بھجوانے کی سفارش
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے طالبعلموں سے اضافی فیسوں کی وصولی کے خلاف دائردرخواستیں مزیدسماعت کے لئے فل بنچ کے روبرو بھجوانے کی سفارش کر دی۔جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواستوں پر سماعت کی۔ والدین کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ نجی سکولوں کی انتظامیہ ازخود کسی قانونی جواز کے بغیر جب چاہتے ہیں فیس بڑھا دیتے ہیں۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیااور دائردرخواستیں مزیدسماعت کے لئے فل بنچ کے روبرو بھجوانے کی سفارش کر دی۔