قتل کیس میں ملوث مجرم ندیم شیخ کو عمرقید سزااور5لاکھ روپے جرمانہ

قتل کیس میں ملوث مجرم ندیم شیخ کو عمرقید سزااور5لاکھ روپے جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نسیم احمد ورک نے شاہدرہ کے شرافت علی کے قتل کیس میں ملوث مجرم شیخ ندیم عرف مٹھو کو عمرقید اور5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے ملک ریاض اور ان کے بھائی ابرار کو بری کردیاہے۔عدالت میں تھانہ شاہدرہ پولیس نے ایم این اے ملک ریاض ان کے بھائی ابراراحمد اور ساتھی محمدندیم کے خلاف قتل کا چالان پیش کررکھا تھا ۔عدالت نے گواہوں کے بیانات اور وکلا کے دلائل کے بعد جرم ثابت ہونے پر محمد ندیم کو عمرقید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ایم این اے شاہدرہ ملک ریاض اور ان کے بھائی ابرار کوبری کردیا۔ فیصلے کے بعد پولیس ملزم ندیم کو جیل لے گئی۔

مزید : صفحہ آخر