سی سی پی او لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

سی سی پی او لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور امین وینس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 12جنوری تک جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس سردارمحمدشمیم خان نے شیراکوٹ کی رہائشی آسیہ بی بی کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار خاتون کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محمداشرف اوڈھ سمیت 9 افراد نے اس کے خاوندمحمدریاض کواغوا کرنے کے بعداس سے ایک لاکھ 87ہزار بھی چھین لئے۔جسٹس آف پیس کے حکم کے باوجودپولیس کے مقدمہ درج نہ کرنے پر عدالت عالیہ نے 10اکتوبر 2015ء کو درخواست نمٹاتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو مقدمہ کے فیصلے پرعملدرآمد کاحکم دیا جس پر عملدرآمد نہیں کرایا جو توہین عدالت ہے۔

مزید : صفحہ آخر