مشیر برائے انسپکشن کمیشن تعیناتی کیخلاف درخواست پروفاق سے جواب طلب

مشیر برائے انسپکشن کمیشن تعیناتی کیخلاف درخواست پروفاق سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کی مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے مشیر برائے وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کے طور پرسید عادل گیلانی کی مبینہ تعیناتی کے خلاف دائردرخواست پر وفاقی حکومت سے 25 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار محمد کاشف گوندل کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سید عادل گیلانی کو مشیر برائے وزیر اعظم انسپکشن کمیشن تعینات کیا گیا ہے جبکہ موصوف حکومتی اداروں میں کرپشن کے خلاف واچ ڈاگ کا کردار ادا کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین بھی ہیں، قانونی طور پر سید عادل گیلانی ایک وقت میں دو عہدے رکھنے کے مجاز نہیں ۔ لہٰذا مشیر برائے وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کالعدم کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -