قتل کیس میں ملوث دومجرموں کو سزائے موت کا حکم

قتل کیس میں ملوث دومجرموں کو سزائے موت کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے ملت پارک کے محمد ارشد کو قتل کرنے کے جرم میں مجرم رمیض علی کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 20لاکھ روپے جرمانے کی سزاکا حکم سنا دیا ہے ۔عدالت میں تھانہ ملت پارک نے ملزم رمیض علی کے خلاف محمد ارشد کو قتل کرنے کے الزام چالان پیش کیا ۔ عدالت نے گواہوں کے بیان اور وکلا کے دلائل کے بعد مذکورہ مجرم پر جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت اور 20لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ملزم پر الزام تھا کہ اس نے معمولی جھگڑے پر رمیض کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم بابرعرف فیصل کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج چودھری ظفراقبال نے فیصلے میں لکھا کہ ملزم بابرعرف فیصل کو تختہ دار پر اْس وقت تک لٹکایا جائے جب تک اس کی جان نہ نکل جائے۔ بابرپر الزام تھا کہ اس نے گھریلو تنازع پر عدیل رشید کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزم اور مقتول ایک ہی گھر میں رہتے تھے۔ فاضل جج نے مجرم بابرعرف فیصل کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور ایک لاکھ روپے معاوضہ مقتول کے ورثا کو فوری ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر