بد اخلاقی کیس، 12سالہ ملزم کی بریت کیلئے دائردرخواست خارج

بد اخلاقی کیس، 12سالہ ملزم کی بریت کیلئے دائردرخواست خارج

لاہور(نامہ نگار)چار سالہ بچی سے مبینہ بداخلاقی کیس، انسداد دہشت گردی عدالت نے 12سالہ ملزم کی بریت کے لئے دائردرخواست خارج کرتے ہوئے ملزم کو 18دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے۔ رواں سال جون میں 12سالہ افضال کے خلاف تھانہ بھکھی شیخوپورہ میں چار سالہ بچی کے والد ریاض نے مقدمہ درج کرایا جس میں الزام لگایاگیا کہ ملزم افضال نے اس کی چار سالہ بیٹی کے ساتھ بداخلاقی کی ہے۔ پولیس تفتیش اور ڈی این اے ٹیسٹ سے افضال پر جرم ثابت ہوگیا۔ پراسیکیوشن اور پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ مدعی ریاض نے ملزم کے والدین سے رقم لے کر بیان بدل دیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خواجہ ظفر اقبال نے ریکارڈ کا معائنہ کرنے کے بعد بریت کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ متاثرہ بچی کے والد نے بیان بدل دیا مگر اب ریاست مقدمہ چلائے گی، سرکاری وکیل کو دلائل دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر