نادرا میں غیر ملکیوں کی بھرتیوں کی تحقیقات کروائی جائے،عوامی تحریک

نادرا میں غیر ملکیوں کی بھرتیوں کی تحقیقات کروائی جائے،عوامی تحریک

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے اہم اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نادرا میں غیر ملکی بھرتیوں کی تحقیقات اپیکس کمیٹیوں سے کروائی جائے معاملہ سنگین اور دہشتگردی کے واقعات سے منسلک ہے ۔اجلاس میں سینئر رہنماؤں ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نوازگنڈاپور، میجر(ر) محمد سعید ،احمد نواز انجم ،رانا محمد ادریس نے شرکت کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین نے اجلاس میں کہا کہ نادرا کی حیثیت قومی سلامتی کے تحفظ کے ادارے جیسی ہے اوردہشت گردی کے اکثر و بیشتر واقعات میں ایسے غیر ملکی عناصر ملوث پائے گئے ہیں لہٰذا غیر ملکیوں کی بھرتیوں میں ملوث اراکین پارلیمنٹ کے نام سامنے لائے جائیں۔ اجلاس میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد کم از کم دس روپے لیٹر پٹرول ڈیزل کم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر