پنجاب حکومت کے 26افسروں کے تبادلے و تقرریوں کے احکامات جاری

پنجاب حکومت کے 26افسروں کے تبادلے و تقرریوں کے احکامات جاری

لاہور(خبر نگار خصوصی ) پنجاب حکومت نے 26افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں ڈاکٹر ثاقب عزیز چیف سیٹلمنٹ کمشنر بورڈ آف ریونیو پنجاب کو گریڈ21میں ترقی دیدی گئی، سقراط امان رانا ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ایس اینڈ جی اے ڈی کو ٹرانسفر کرکے ڈی سی او ضلع اوکاڑہ لگایا گیا ہے وہاں سے قیصر سلیم کو ٹرانسفرکرکے او ایس ڈی لگایا گیا ہے خالد بشیر ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن کو ٹرانسفرکرکے ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ لگایا گیا ہے عبداللہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو ٹرانسفر کرکے ان کی خدمات محکمہ لٹریسی کے سپرد کردی گئیں محمد خالد اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل کو اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ، عمران ممتاز اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد کو او ایس ڈی، مبین الٰہی ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ محکمہ داخلہ کی خدمات چیف منسٹر سیکرٹریٹ کے سپرد، طاہر فلائٹ لیفٹیننٹ ( ر) طاہر فاروق اسسٹنٹ کمشنر مری کو گریڈ18میں ترقی دیکر ٹرانسفر کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ توانائی، بلال ہاشم اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کو ڈی او سی ایچ آر ایم رحیمیارخان، فضل الٰہی اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کو گریڈ18میں ترقی دیکر ڈی او سی ایچ آر ایم اٹک، سعدیہ قیصر اسسٹنٹ کمشنر خیرپور ٹامیوالی کو گریڈ18میں ترقی دیکر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان، نازیہ پروین اسسٹنٹ کمشنرگجر خان کو گریڈ18میں ترقی دیکر ڈی او سی ایچ آر ایم گوجرانوالہ، جاوید احمد کمبوہ اسسٹنٹ کمشنر کو گریڈ18میں ترقی دیکر ڈپٹی سیکرٹری ہائرایجوکیشن، میاں عبدالقادر اسسٹنٹ کمشنر کو گریڈ18میں ترقی دیکر ڈی او سی ایچ آر ایم ڈیرہ غازیخان، افشاں رباب اسسٹنٹ کمشنرکھاریاں کو گریڈ18میں ترقی دیکر ڈپٹی سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال، نورش صبا کو اسسٹنٹ چیف پی اینڈ ڈی، عمر اسد ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو او ایس ڈی، آصف صدیق بھٹی کنسلٹنٹ محتسب آفس لاہور کو ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ بھکر، سلیم یوسف ڈی او سی ایچ آر ایم بھکر کو کنسٹنٹ محتسب آفس لاہور، سعدیہ ملک ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ کو ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب کو آپریٹوز بورڈ فار لیکویڈیشن، ظفراقبال ستی ڈائریکٹر فناس اوقاف آرگنائزیشن کی خدمات پی ایچ اے لاہور کے سپرد، ندیم عباس ڈپٹی سیکرٹری آئی اینڈ سی کو ڈائریکٹر اوقاف آرگنائزیشن لگایا گیا ہے عبداللہ نیئر شیخ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن لاہور کو ڈپٹی سیکرٹری آئی اینڈ سی لگایا گیا ہے منصور قادر کو بہاولپور ٹرانسفر کرنے کے آرڈر منسوخ کردیئے گئے۔

مزید : صفحہ آخر