عمران خان کو لاس اینجلس کی عدالت کا فیصلہ کیوں یاد نہیں، سعید غنی

عمران خان کو لاس اینجلس کی عدالت کا فیصلہ کیوں یاد نہیں، سعید غنی

اسلام آباد(خصو صی رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کو باعزت بری کر دیا ہے۔ عمران خان کو چاہیے کہ زبان سنبھال کر بات کریں۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ جن جھوٹے ریفرنسوں کے ذریعے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو سیاسی طور پر بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی اور آصف علی زرداری کو آٹھ سال قید میں رکھا گیااور مسلسل 17سال تک محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور آصف علی زرداری کی کردار کشی کی گئی احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کو باعزت بری کردیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور آصف علی زرداری پر لگائے جانے والے الزامات قطعی طور پر بے بنیاد اور محض سیاسی مہم جوئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو لاس اینجلس کی عدالت کا فیصلہ کیوں یاد نہیں؟ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ جب عمرا ن خان کے حوالے سے کوئی بات ہوتی ہے تو وہ اسے ذاتی معاملہ قرار دے کر راہِ فرار اختیار کر تے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...