غیر اخلاقی ڈراموں پر پابندی لگانے کیلئے دائر درخواست پر پیمرا سے تفصیلی رپورٹ طلب

غیر اخلاقی ڈراموں پر پابندی لگانے کیلئے دائر درخواست پر پیمرا سے تفصیلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے میڈیا پر چلنے والے غیر اخلاقی پروگراموں،ڈراموں اور فلموں پر پابندی عائد کرنے کے لئے دائر درخواست پر پیمرا سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔درخواست گزار میجر ریٹائرڈ چوہدری ظہیر الدین نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا نے ان کی درخواست پر ذاتی شنوائی کر کے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ میڈیا پر غیر اخلاقی پروگرام ،،فلمیں اور ڈرامے چلائے جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پیمرا نے میڈیا کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنانے کے حوالے سے سفارشات بھی مرتب کر رکھی ہیں مگر ان سفارشات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔انہوں نے کہا کہ غیر اخلاقی فلمیں ،،ڈرامے اور پروگرام قوم کے نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں جو ملکی اساس کے خلاف اور آئین پاکستان کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنانے کے لئے پیمرا کو احکامات صادر کئے جائیں اور پیمرا سے عمل درآمد رپورٹ بھی طلب کی جائے۔جس پر عدالت نے پیمرا چار جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

مزید :

صفحہ آخر -