روٹی ،کپڑااورمکان کامنشورپارہ پارہ ہوچکاہے اسماعیل راہو

روٹی ،کپڑااورمکان کامنشورپارہ پارہ ہوچکاہے اسماعیل راہو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے حکمرانوں نے عوام کو خوشحالی کے بجائے بدحالی میں مبتلا کر دیاہے،پیپلزپارٹی کے روٹی کپڑااورمکان کا منشور پارہ پارہ ہوچکاہے،5دسمبر کوکراچی کے غیور’’شیر‘‘کے نشان پرمہرلگارکرملک سے باہربیٹھے لٹیرے سیاستدانوں سے کے تمام مظالم کا حساب لیں گے وزیراعظم میں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان سے اندھیروں کو ہمیشہ کیلئے دور کریں گے دھرنا سازش کے ذریعے ترقی کا راستہ روکنے کی مذموم کوشش کی گئی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سپریم کورٹ نے دھاندلی کے تمام الزامات مسترد کردیئے اورعوام کی عدالت نے این اے 122اور این اے 144میں پارٹی کو سرخرو کیاان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے صدرمحمداسماعیل راہو، سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑواوردیگرپارٹیہ رہنماؤں نے میڈیاہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا، اسماعیل راہونے کہا کہ قادر آباد پراجیکٹ ، نیلم جہلم پراجیکٹ، تربیلا ڈیم کی توسیع کے منصوبوں سے ملک میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوگی اور 2018کے الیکشن سے پہلے ملک میں ضرورت سے زائد بجلی پیدا ہورہی ہوگی،،اسلم ابڑوکاکہناتھاکہ سندھ کے حکمرانوں نے عوام کو خوشحالی کے بجائے بدحالی میں مبتلا کر دیاہے،پیپلزپارٹی کے روٹی کپڑااورمکان کا منشور پارہ پارہ ہوچکاہے،5دسمبر کوکراچی کے غیور’’شیر‘‘کے نشان پرمہرلگارکرملک سے باہربیٹھے لٹیرے سیاستدانوں سے کے تمام مظالم کا حساب لیں گے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے کہاکہ پاکستان کی نااہل جمہوری قیادتوں نے ملک کو اغیار کے ہاتھوں کا کھلونا بنا کر ہماری آزادی ، خود مختاری ، قومی سلامتی کو داؤ پر لگا یا،مسلم لیگ ن کی قیادت نے ملک کی نظریاتی جنگ ہر محاذ پر لڑی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول