کمشنر کراچی کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کا جائزہ اجلاس

کمشنر کراچی کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کا جائزہ اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی مشتاق مہر ،ایڈیشنل کمشنر ون اسلم کھوسو ڈائریکڑ لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف ریجنل الیکشن کمشنر سندھ ، ڈی آیی جیز ،تمام ڈپٹی کمشنر ز ، تمام ڈی آر اوز اور تمام آراو ز نے شرکت کی۔اجلاس کو پولیس ،ڈپٹی کمشنرز ،ڈی آراوز اور دیگر افسران نے انتظامات کے سلسلہ میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پر امن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جا ئے گا اجلاس کو بتا یا گیا کہ کراچی میں پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی کے مر بوط انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ اجلاس کو بتا یا گیا کہ انتخابات کے سلسلہ میں عملہ کی تعیناتی ،پولنگ اسٹیشن اور ٹرانسپورٹیشن سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اجلاس میں پولنگ عملہ کی تعیناتی پولنگ اسٹیشن ااور ٹرانسپورٹ کے انتظامات کے بارے میں متعلقہ افسران نے تفصیلات سے اجلا س کو تفصیل سے آگا ہ کیا ۔ ان انتظامات پر بہتر اور موثر طور پر عملد رآمد کرنے کے لئے مختلف فیصلے کیئے گئے ۔مطلوبہ عملہ کے جو ارکان حاضر نہیں ہوے ان کے وارنٹ جاری کئے جا رہے ہیں۔ فیصلہ کیا گیا کہ جن محکموں کا عملہ الیکشن میں اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے حا ضر نہیں ہو گا ان محکموں کے سربراہان کو ذمہ دار تصور کیا جا ئیگا اور ان کے خلا ف قانونی کارروائی کی جا یئے گی ۔کمشنر کراچی نے کہا کہ الیکشن ڈیوٹی قومی ذمہ داری ہے اسے پورا کر نے کے لئے ڈیوٹی پر مامور عملہ اس قومی ذمہ داری کو پورا کرے۔اجلاس میں انتخابات کے موقع پر ضابطہ اخلا ق پر عملدرآمد پر کے سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ۔ فیصلہ کیا گیا کہ ضابطہ اخلاق پر موثر طور پر عملدرآمد کرا یا جائے گا۔ ڈی آر او ز اور آر اوزان امیدواروں کو نو ٹسز جاری کریں گے جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کریں گے۔اجلاس کو حساس پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیابتا یا گیا کہ کراچی میں1714پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول