عمران خان اورسینیٹر سراج الحق آج کراچی پہنچیں گے

عمران خان اورسینیٹر سراج الحق آج کراچی پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے آرگنائز ر علی زیدی کے اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کراچی کے دورے پر آج دوپہر 12بجے کراچی پہنچیں گے۔ ان کے ہمراہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق بھی ہوں گے۔ جہاں ایئر پورٹ کے باہر دونوں جماعتوں کے ہزاروں کارکنان پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا والہانہ استقبال کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان ایئر پورٹ سے نکلنے کے بعد شاہراہ فیصل سے گزرتے ہوئے ملینیم مال، نیپا ، حسن اسکوائر اور پٹیل پاڑہ جائیں گے ۔ جس کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنما مزار قائد پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی بھی کریں گے۔