پاراچنار ، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ،بم ناکارہ بنا دیا گیا

پاراچنار ، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ،بم ناکارہ بنا دیا گیا

پاراچنار(نمائندہ پاکستان) پاراچنار کے قریب دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ،پولیٹکل انتظامیہ اور سیکیوریٹی فورسز کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے جاڑیوں میں چھپائے گئے بم کو ناکارہ بناکر بلاسٹ کروادیا پاراچنار( نمائندہ) پاراچنار کے نواحی گاؤں احمد زئی چیک پوسٹ کے قریب جاڑیوں میں چھپائے گئے بم کی نشاندہی ہونے پر پولیٹکل انتظامیہ اور سیکیوریٹی فورسز کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بناکر اس کا دھماکہ کرواکر ضائع کردیا اس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ اپر کرم نیک محمد خان ،کرم ملیشیا کے لیفٹنٹ کرنل اجمل اور میجر تیمور بھی موجود تھے ابتدائی معلومات کے مطابق بم کو سڑک کے کنارے جاڑیوں میں چھپایا گیا تھا اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ نیک محمد خان کے مطابق اس کی مکمل تحقیقات اور تفتیش کی جارہی ہے

مزید : پشاورصفحہ اول