ٹریفک وارڈنز کوپابندی سے اپنی گاڑیوں کی سروس کرانے کی ہدایت

ٹریفک وارڈنز کوپابندی سے اپنی گاڑیوں کی سروس کرانے کی ہدایت

لاہور (کر ائم رپورٹر )چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے سٹی ٹریفک پولیس ویجلینس سیل کے زیرِ استعمال سرکاری موٹر سائیکلوں کی معمول کی انسپکشن کے دوران انچارج ویجلینس سیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی برانچ کے زیر استعمال گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دیں،اس سلسلے میں کوتاہی کے مرتکب وارڈنز کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ سی ٹی اونے کہا کہ ٹریفک پولیس کی وہیکلزاستعمال کرنیوالے اہلکار انکی مرمت اور دیکھ بھال کے بھی خودذمہ دار ہیں۔انہوں نے سی ٹی او آفس میں ویجلینس سیل کی 31موٹر سائیکلوں کی مرمت اوردیکھ بھال کا معائنہ کیا،اس موقع پر انچارج ویجلینس سیل انسپکٹر مبین شریف بھی موجود تھے ۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی سہولت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔شہر بھر میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ویجلینس سٹاف کو چاہیے کہ وہ محنت اور ذمہ داری سے اپنے فرائض انجام دیں ،وارڈنز کی ڈیوٹی کے چیک اینڈ بیلنس کو مانیٹر کرتے ہوئے کارکردگی رپورٹ روزانہ دفتر سی ٹی او ارسال کریں۔انہوں نے کہا ڈیوٹی میں غفلت اور شہریوں سے ناروا رویہ اختیار کرنے والے وارڈنز سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ سی ٹی او نے ہدایت کی کہ ٹریفک وارڈنز پابندی سے اپنی گاڑیوں کی سروس کروائیں تاکہ انہیں دورانِ ڈیوٹی کسی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنا نہ ہو۔

مزید : علاقائی