فنڈز نہ ملنے پر خود کشی کر نے والے 4بچو ں کا با پ سپرد خا ک
لاہور (خبر نگا ر )جنو بی چھاؤ نی کے علاقہ میں محکمانہ طو ر پر فنڈ نہ ملنے پر خود کشی کر نے والے 4بچو ں کے با پ کی نعش ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا ء کے حوالے کردی گئی ،نعش گھر پہنچنے پر کہرا م بر پا ہو گیا، اس موقع پر ہر انکھ اشک با ر تھی، بچے والد کی نعش سے لپٹ کر روتے ر ہے ۔ بعدازا ں متو فی کو سینکڑو ں سوگوارو ں کی موجودگی میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق علی پا ر ک 714کا ر ہا ئشی امجد پی اے ایف میں ٹیکنیشن تھا ۔ پو لیس کے مطا بق امجد نو کری سے ر یٹا ئر ہوچکا تھا اور محکما نہ طور پر ملنے والے فنڈ کے لئے روزانہ اپنے د فتر جا تا تھا لیکن تا خیر ہو نے پر ذہنی مر یض بن چکا تھا ۔ امجد نے د لبردا شتہ ہو کر سر میں گو لی ما ر لی جس سے شد ید زخمی ہو گیا امدا د ی ٹیمو ں نے زخمی کو طبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتا ل منتقل کیا جہا ں جا نبر نہ ہو سکا ۔ پو لیس نے نعش ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا کے حوالے کردی جسے بعدازا ں مقامی قبر ستا ن میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ متو فی روزا نہ د فتر کے افسرا ن سے ملتا تھا لیکن محکمانہ پروسس میں تا ختر ہو نے پر د لبردا شتہ ہو گیا ، امجد کو اپنی بیٹی کے جہیز کے لئے ر قم اکھٹی کرنی تھی اس با ت کی فکر تھی جس کی وجہ سے ذہنی مر یض بن چکا تھا اور مقامی ما ہر نفسیا ت سے بھی اسکا علا ج چل ر ہا تھا۔
لیکن امجد نے اپے د فتر کے رویہ سے تنگ آ کر خود کشی کر لی ۔