مانگا منڈی، ویگن کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ساتھی زخمی

مانگا منڈی، ویگن کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ساتھی زخمی

مانگا منڈی (نامہ نگار) مزدا ویگن موٹر سائیکل کے تصادم میں 23 سالہ نوجوان موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے نواحی گاؤں رہائشی دو دوست موٹر سائیکل پر سوار بھائی پھیرو کی طرف جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی مزدا ویگن تیز رفتاری کی وجہ سے موٹر سائیکل سواروں کے اوپر چڑھ گئی، جس کے نتیجہ میں 23 سالہ رانا محمد عامر موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا دوست محمد رمضان شدید زخمی ہوگیا۔ یہ حادثہ ملتان روڈ میں مدینہ ٹاؤن کے قریب ہوا، ویگن ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ تھانہ مانگا پولیس کے اے ایس آئی محمد عمران نے موقع پر پہنچ کر لاش اور مزدا کو بھی قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔

مزید : علاقائی