چور ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے ما ل و زر سے محروم

چور ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے ما ل و زر سے محروم

 لاہور(خبر نگا ر )صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈیفنس سی پارک ویو کے رہا ئشی خالد رشید کے گھر سے چار ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 22لاکھ50ہزار،نواب ٹاؤن ایور ویو میں سید اشتر علی کے گھر سے چار ڈاکو 20لاکھ25ہزار،مانگا منڈی حاجی پارک میں رضیہ کے گھر سے تین ڈاکو چار لاکھ 25ہزار کی نقدی زیورات اور اسلام پو رہ میں ہجویری مو بائل سے ڈاکو دولاکھ 41 ہزار،لیاقت آباد میں سلیم کی دکان سے چار ڈاکو دولاکھ 66ہزار،کاہنہ میں نواز کی دکان سے 25ہزار اورگرین ٹاؤن میں راشد کی دکان سے چار ڈاکو 25ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے جبکہ ڈیفنس اے میں خالد اور اسکی فیملی سے 19لاکھ 42ہزار، فصل ٹاؤن میں احمد سے ایک لاکھ،مغل پو رہ میں سجاد سے ایک لاکھ،ریس کورس میں عثمان سے ایک لاکھ 30 ہزار، اسلام پو رہ میں عدنان سے 85ہزار،نواب ٹاؤن میں زین سے 68ہزارمسلم ٹاؤن میں وہاب سے 60ہزاراور کوٹ لکھپت میں عامر سے 65ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں شاہدرہ ٹاؤن سعید پارک میں فیصل کی فیکٹری سے چور 60لاکھ کا کپڑا اور قلعہ گجر سنگھ میں مظہر کے دفتر سے 38لاکھ کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا جبکہ فیصل ٹاؤن میں فرحان ،گرین ٹاؤن میں احمد،باغبانپو رہ میں قیصر،کوٹ لکھپت میں کامران،سندر میں ریاض،اقبال ٹاؤن میں سروش،نواں کوٹ میں علی،سبزہ زار میں ریاض ،نواب ٹاؤن میں حامد اور رزاق کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی