افغانی موٹر سائیکل سینچرو چور گینگ کے سر غنہ سمیت 5 ملزمان گرفتار

افغانی موٹر سائیکل سینچرو چور گینگ کے سر غنہ سمیت 5 ملزمان گرفتار

لاہور (کر ائم رپورٹر )اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹاؤن نے موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے5ملزموں کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پرلاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ22 موٹرسائیکلیں، ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام اور ان میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کیلئے کیپٹن (ر) محمد امین وینس کی ہدایات پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیرا نے ایس پی AVLSاویس ملک کو ٹارگٹ دیا ۔انہوں نے ڈی ایس پی اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹاؤن سلیم مختار بٹ کی سربراہی میں سب انسپکٹر بشارت علی اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف ماڈلٹاؤن اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے خفیہ اطلاعات کی روشنی میں ریڈ کر کے افغانی موٹر سائیکل سنیچر و چور گینگ کے سرغنہ گل خان عرف افغانی اور اس کے4 ساتھیوں خدا داد عرف عبداللہ، جمعہ گل، زمان خان اور نورالدین کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزمان سے تقریباً 18لاکھ روپے مالیت کی چھینی اور چوری کی گئی 22 موٹر سائیکلیں، ماسٹر کیزاو رناجائز اسلحہ برآمدکرلیاہے۔ ملزمان اپنے طریقہ سے شاہراؤں پر موٹر سائیکلیں چھیننے سمیت تجارتی مراکز پلازوں، گھروں اور پارکنگ اسٹینڈز کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کو ماسٹر کیِ کے ذریعے کھول کرفرار ہو جاتے تھے اور ان کے پرزے پرزے کر کے کباڑ مارکیٹ میں اُونے پونے داموں فروخت کر دیتے تھے۔ دوران تفتیش ملزموں نے تھانہ ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، سبزہ زار، نصیر آباد، نشتر کالونی، نوانکوٹ، گرین ٹاؤن، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، گلبرگ، لیاقت آبادکے مختلف تھانوں کی حدود سے موٹر سائیکلیں چھیننے اور چوری کی درجنوں مزیدوارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں کئی مرتبہ جیل جا چکے ہیں جو رہا ہوتے ہی دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے تھے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان احمدچوہدری نے پولیس ٹیم کیلئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلا ن کیا ہے ۔

مزید : علاقائی