سی پی او ملتان کی بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے امیدواروں کے ساتھ میٹنگ ‘ سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ

سی پی او ملتان کی بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے امیدواروں کے ساتھ میٹنگ ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقائع نگار ) سٹی پولیس آفیسر ملتان نے ملتان میں بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے گزشتہ روز (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
پولیس لائن ملتان میں کینٹ ڈویژن سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں سے میٹنگ کی جس میں بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے لائحہ عمل اور سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی گئی ۔ اس میٹنگ میں سٹی پولیس آفیسر نے بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملتان اولیاء اﷲ کا شہر ہے اس شہر میں امن و امان کی صورتحال اور خاص طور پر بلدیاتی الیکشن میں اس امن کو قائم رکھنا نہایت اہم ہے ۔ حکومت نے 13 نومبر سے ملتان میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا ہے جس کے تحت اسلحہ کی نمائش ‘ ہوائی فائرنگ اورآتش بازی سمیت ہلڑ بازی پر سختی سے پابندی عائد ہے ‘ اس کے تحت کوئی بھی شخص اپنے ساتھ اسلحہ اورمسلح گارڈ نہیں رکھے گا ‘ ایسا کرنے والے کیخلاف فوری طور پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ تمام امیدواران اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں اور طے شدہ قانون کے مطابق 2 دسمبر تک ہر حال میں شورٹی بانڈ اپنے متعلقہ تھانے میں جمع کروائیں ۔ الیکشن ضابطہ اخلاق کے تحت پولنگ اسٹیشن کے 200 گز کے اندر کوئی بھی پولیس کیمپ قائم نہیں کیا جائیگا ۔ اس بات کو یقینی بنائیں ‘ ایسا نہ کرنے والے امیدوار کیخلاف فوری قانونی کاروائی کی جائیگی ۔