عمران خان کا ٹائیگر شراب کے نشے میں آپے سے باہر‘ شہریوں کے ہاتھوں چھترول

عمران خان کا ٹائیگر شراب کے نشے میں آپے سے باہر‘ شہریوں کے ہاتھوں چھترول

ملتان(وقائع نگار) عمران خان کا ٹائیگر شراب کے نشے میں دھت‘ آپے سے باہر ہونے پر چھترول‘ تفصیل کے مطابق قادر پور راں(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

کے علاقہ یونین کونسل 136میں تحریک انصاف کے امیدوار چےئرمین فاروق احمد عرف رانجھو نے گذشتہ روز نشہ کی حالت میں نجی بینک کے سامنے ہلڑ بازی کی۔ لوگوں کو گالیاں دینا شروع کردیں ‘ نشے کی حالت میں آپے سے باہر ہونے پر پہلے پھل فروش کو تشدد کا نشانہ بنایا پھر وہاں پر موجود لوگوں کو گالیاں دینا شروع کردیں جس کے بعد نجی بینک کے گارڈ نے مذکورہ امیدوار کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ اہل علاقہ کی مداخلت پر بڑی مشکل سے اسکی جان بخشی کرائی ۔ واضح رہے کہ شرابی امیدوار کو بچانے کیلئے تمام حقائق پولیس سے بھی خفیہ رکھے گئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر