وفاقی وزیر اکرم درانی پر قاتلانہ حملہ کیخلاف ملتان اور بہاولپور میں احتجاجی مظاہرے

وفاقی وزیر اکرم درانی پر قاتلانہ حملہ کیخلاف ملتان اور بہاولپور میں احتجاجی ...

ملتان، بہاولپور( سٹی رپورٹر، نمائندگان) جمعیت علماء اسلام (ف) ملتان کے زیر اہتمام صوبہ خبیر پختوں خواں کے سابق وزیر(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

اعلیٰ وفاقی وزیر اکرم خان درانی پر ہونیوالے قاتلہ حملہ کے خلاف گذشتہ روز قاسم بیلہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس کی قیادت جمعیت علماء اسلام (ف) ملتان کے امیر حافظ شیخ محدم عمر اور سیکرٹری جنرل نور خان ہانس نے کی۔ اس موقع پر پر جمعیت علماء اسلام (ف) ملتان کے رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے مطالبہ کیا ہے کہ اکرم درانی پر حملہ کرنے والے کو فوری طور پر گرفتار کر کے سزا دی جائے۔ بہاول پور سے بیورورپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہاوسنگ و جے یوآئی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری اکرم خان درانی پربنوں میں حملہ کے خلاف جے یوآئی بہاول پورکاپریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی ‘احتجاجی ریلی پریس کلب بہاول پورسے یونیورسٹی چوک تک نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکریٹری جے یوآئی علامہ شفقت الرحمان نے کہاکہ ڈاکٹرخالدسومروشہیدکے قاتلوں کواگر پھانسی دیدی جاتی توآج اکرم درانی پرحملہ نہ ہوتااحتجاجی ریلی میں ضلعی امیر جے یوآئی بہاول پور مفتی انوارالحق ‘ مولانا محمدصادق جمال پوری ‘ قاری منظور احمد نعمانی‘ قاری عبدالرحمان ‘ قاری عبدالقدیرقریشی ‘ مولانا محمدعبداللہ ‘ مولاناقاضی محمدبلال‘ قاری محمداقبال فانی‘ محمدافضل قریشی‘ عامرحفیظ‘ عتیق الرحمان چغتائی ‘ محمدنویدکاہلوں ‘ قاری محمدقاسم‘ڈاکٹرامجدقریشی‘ جے یوآئی (س)کے رہنما قاری منظوراحمدمدنی‘ مولانا راشدمحمود انصاری ‘ودیگرشریک تھے قبل ازیں نمازجمعہ کی اجتماعات میں بہاول پورکی مساجد میں اکرم خان درانی پرحملہ کی شدیدمذمت کی گئی اور مذمتی قراردادیں بھی پاس کی گئی جن میں جامع مسجد قادریہ کے خطیب مولانا غلام مرتضی‘ جامع مسجد اقصی کے خطیب قاری محمدکاشف‘ جامع مسجد مکی لاری اڈہ کے خطیب مولانا صادق جمال پوری‘ جامع مسجد شمعتہ اسلام کی خطیب مولاناغلام اکبر‘ جامع مسجد سعیدیہ کے خطیب مولانا غلام مرتضی عثمانی‘ جامع مسجد ہوت والا کے خطیب مولانا محمدصدیق بلوچ‘ جامع مسجد نواباں کے خطیب قاضی محمدبلال‘ جامع مسجد عنبریہ کے خطیب حافظ محمدیوسف‘ جامع مسجد ٹاہلی محلہ کے خطیب مولانامحمدمکی‘ جامع مسجدشہداء کے خطیب مفتی محمدیوسف ‘جامع مسجد اسلام نگر کے خطیب مولاناابوبکر‘جامع مسجد جعفری ٹاؤن کے خطیب قاری محمدقاسم ‘ ودیگرعلماء کرام نے اپنی اپنی مساجد میں اس حملہ کی شدید مذمت کی اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد ازجلد حملہ آوروں کوگرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچایاجائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر