2شناختی کارڈ رکھنے کا الزا، سابق صوبائی وزیر عبدالوحید آرائیں 10دسمبر کو عدالت طلب

2شناختی کارڈ رکھنے کا الزا، سابق صوبائی وزیر عبدالوحید آرائیں 10دسمبر کو ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) سیشن جج ملتان نے سابق صوبائی وزیر کے خلاف 2شناختی کارڈ رکھنے پر سزا دینے کے استغاثہ پر عبدالوحید(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

آرائیں کو 10دسمبر کو عدالت طلب کر لیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ریجنل الیکشن کمشنر غلام اسرار خان نے درخواست دائر کی تھی کہ سابق صوبائی وزیر عبدالوحید آرائیں نے حقائق چھپاتے ہوئے دو شناختی کارڈ رکھنے کے باوجود الیکشن میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے۔ تاہم بعدازاں مخالف امیدوار کی انتخابی عذر داری پر انہیں نا اہل قرار دیا گیا اور عدالت عظمیٰ نے بھی اس حکم کو اقرار رکھا ہے۔ اسلئے قانون کے تحت دو شناختی کارڈ رکھنے کے جرم میں عبدالوحید آرائیں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر