60فیصد سے زائد ڈراپ آؤٹ درجنوں سکول سربراہوں کی سالانہ انکریمنٹ روک لی گئی ،سفارشیوں کو رعائت

60فیصد سے زائد ڈراپ آؤٹ درجنوں سکول سربراہوں کی سالانہ انکریمنٹ روک لی گئی ...

ملتان(وقائع نگار)محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں میں 60فیصد سے زائد ڈراپ آوٹ پر صوبہ بھر کے درجنوں سکول سربراہان کے (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

سالانہ انکریمنٹ روک لیے، سفارشیوں کو رعایت مل گئی، ہیڈماسٹروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملتان کے 7سکولوں سمیت صوبہ بھر کے 100سے زائد سکول سربراہان کے ڈراپ آؤٹ شرح 60فیصد سے زائد ہونے پر سالانہ انکریمنت روک لیے گئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر ہیڈماسٹروں نے سیاسی سفارشیں لگوا کر اپنی سزا ختم کروا لی ہے۔ جس پر دیگر ہیڈ ماسٹروں نے شدید احتجاج کیا ہے اور انکا کہنا ہے کہ سزا سب کے لیے یکساں ہونی چاہیے محکمہ تعلیم کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر